ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں طوفان اور بارش سے زبردست تباہی، وزیر اعلیٰ گہلوت کا مہلوکین کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

راجستھان میں طوفان اور بارش سے زبردست تباہی، وزیر اعلیٰ گہلوت کا مہلوکین کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Sun, 28 May 2023 11:21:25    S.O. News Service

جئے پور، 28/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کے روز ریگستانی ریاست میں زبردست بارش اور طوفان کے سبب جان گنوانے والوں کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے کی معاشی مدد دینے کا اعلان کیا۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ٹونک ضلع میں جمعرات کو آندھی اور موسلادھار بارش کے سبب کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ان اموات کے تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اظہار غم کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہر مہلوک کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے کی معاشی مدد دی جائے گی۔‘‘ گہلوت نے ریاست میں آندھی، بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر بھی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ریاست کے کئی اضلاع میں آندھی اور بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘


Share: